ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے بعدبھٹکل ودھان سبھا حلقہ ضلع کا سب سے بڑا حلقہ :بھٹکل میں 19555رائے دہندگان کا اضافہ

کاروار کے بعدبھٹکل ودھان سبھا حلقہ ضلع کا سب سے بڑا حلقہ :بھٹکل میں 19555رائے دہندگان کا اضافہ

Sun, 12 Feb 2017 19:14:06    S.O. News Service

کاروار:12/فروری    (ایس او نیوز)ریاستی ودھان سبھا انتخابات کے لئے ابھی 15مہینے باقی رہ گئے ہیں، لیکن  ریاستی الیکشن کمیشن اس کی تیاری میں جٹ گئی ہے۔ اترکنڑا ضلع کی رائے دہندگان کی فہرست تیار ہوگئی ہے ، جس میں 2013کے ودھان سبھا انتخابات سے لے کر ابھی تک ضلع میں  کل 74634رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔ جس میں بھٹکل ودھان سبھی حلقہ میںسب سےزیادہ  یعنی تین سالوں میں کل 19555رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح اترکنڑا ضلع میں کاروار کے بعد بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں ووٹروں کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ 10جنوری تک تشکیل پائی ووٹر لسٹ کے تحت اترکنڑا ضلع میں 5،67،772مرد اور 5،52،236خاتون رائے دہندگان سمیت کل 11،19،998ووٹر س ہیں۔

بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں 2013کے ودھان سبھا انتخابات کے دوران ووٹروں کی تعداد 1,89,586تھی۔ امسال 10جنوری تک تیارشدہ ووٹرلسٹ کے مطابق حلقہ میں کل 2،09،141رائے دہندگان درج ہوئے ہیں۔ 2013میں بھٹکل میں 98036مرد ووٹر تھے تو اب ان کی تعداد 1،06،854 اور 91550خواتین ووٹرس کی تعداد اب برھ کر 1،02،287ہوگئی ہے ۔بھٹکل حلقہ میں کل 8818مرد اور 10737خواتین رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔ بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں ہوناور تعلقہ کے شراوتی ندی کنارے کے ووٹرس بھی شامل ہیں۔ اترکنڑا ضلع میں اب کاروار حلقہ کے بعد بھٹکل حلقہ  دوسرا بڑاحلقہ بن گیا ہے۔اسی طرح سرسی حلقہ میں 11161ووٹرس کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ آئیے ضلع کے تمام حلقہ جات کے ووٹروں کی تعداد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

نمبر شمار       حلقہ /تعلقہ کا نام               مرد ووٹر         خواتین ووٹر      کل ووٹرس   کل اضافہ

01     ہلیال (ہلیال ، جوئیڈا )        85096        82472        167568        10338

02     کاروار(کاروار، انکولہ)          106351      106983      213334        8081

03     کمٹہ(کمٹہ، ہوناور)             85424        88531        178713        11243

04     بھٹکل(بھٹکل، ہوناور)         106854      102287        209141      19555

05     سرسی (سرسی ، سداپور)      94232        91075        185307       11161

06     یلاپور(یلاپور،منڈگوڈ)         85057        80878        165935        14256


Share: